تارکین وطن
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) یورپی یونین، بیلجیئم اور لگزمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ اور سفارتی عملے نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے قونصلر سیکشن سمیت سفارت خانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر خارجہ یورپی یونین ،پاکستان کا اہم شراکت دار ہے-اس ضمن میں یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کا تسلسل انتہائی خوش آئند ہے، وزیر خارجہ اس اقدام سے یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ،جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں رکھی ’’وزٹرز بک‘‘ میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔