تارکین وطن
پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماچوہدری بلال ورائک پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔
ہر طرف لوگ بے روزگار نظر آرہے ہیں ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ فوری الیکشن کا انعقادہے۔ جب جمہوری ملکوں میں بحران آتا ہے تو عوام کی مرضی کی حکومت لائی جاتی ہے۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ادوار حکومت میں ملک کیساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اس کے نتائج آج تک قوم بھگت رہی ہے یہ لوگ پاکستان پر عذاب کی طرح مسلط ہیں ان سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔