تارکین وطن
آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) رانا مصرف سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پی ڈی ایم جو فیصلہ کرتی ہے ہم تمام کارکن ان فیصلوں کے پابند ہیں اور اس پر عمل کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںپا کستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن متحد ہیں پارٹی پالیسی کے ساتھ چلیں گے۔
عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے جس کیلئے ہم تیا ر ہیں۔
آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔