کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا، مگر کب؟

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ دیکھنے کے خواہشمند وں کا انتظار ختم ہوگیا، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے وارم اَپ اور ورلڈکپ میچز کے علاوہ دیگر ٹیموں کے ٹکٹوں کی فروخت آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگی۔

ورلڈکپ ٹکٹس زیادہ سے زیادہ فینز خرید سکیں اس لیے ٹکٹوں کی فروخت مرحلہ وار رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شائقین کرکٹ کیلئے ای ٹکٹس کی خریداری سے متعلق بڑا اعلان

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کےمطابق آج سے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرنے پر بہت مسرور ہیں، فینز اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کیلئے اپنی اپنی سیٹس بک کروالیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کے وارم اَپ میچز کب اور کہاں ہوں گے؟

دوسری جانب ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ 3 ستمبر سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button