بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں اضافے پر فنکار بھی برس پڑے
کراچی: پاکستان میں آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کا ردِعمل سامنے آگیا۔
جہاں ملک بھر میں بجلی کی اضاقی قیمتوں اور دُگنے بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے وہیں اداکاروں کی جانب سے بھی اس کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان ہونے والے ایک شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں اپیل کی ہے کہ صاحبِ استطاعت لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ملازمین کی معمول سے زیادہ مدد کریں انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی رقم دیں، کیونکہ ہمارے ملک میں مہنگائی کی شرح عروج پر ہے۔
اداکار سمیع خان نے مذکورہ ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خدا سے رحم کی دعا کی ہے۔
دوسری جانب اداکار محب مرزا نے طنزیہ انداز میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’شکر ہے ہم چاند پر نہیں گئے ورنہ راکٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز بھی بجلی کے بل میں لگ کر آجاتے‘۔
واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے اور بجلی کے اضافی بلز کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔