انٹربینک میں ڈالر 303 روپے سے متجاوز، اوپن مارکیٹ میں 306 کا ہوگیا
کراچی: ڈالر کی روپے کے مقابلے میں اونچی پرواز کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے سے 302.26 روپے پر پہنچنے سے کاروباری دن کا آغاز ہوا، تاہم ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بتدریج بڑھتی رہی اور پہلے 51 پیسے، پھر 75 پیسے اور دوپہر تک ایک روپے 01 پیسے اضافے سے 303 روپے 01 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 316 روپے کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے۔
Advertisement
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا اور 125 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 47353 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں حصص بازار میں مندی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 650 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس گھٹ کر 46828 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔