کھلاڑیوں کی صلاحیت بڑھانے والی انقلابی برقی عینک
یویارک: ہم جانتے ہیں کہ ٹینس، گالف، باسکٹ بال، اسکوائش بلکہ کرکٹ میں بھی ایک جانب تو گیند پر نظر رکھنا ہوتی ہے تو دوسری جانب خود مخالف کھلاڑی کی اداؤں کو دیکھ کر تیار رہنے سے کھیل میں کامیابی میں آسانی ہوتی ہے۔ اب ایک اسمارٹ عینک بنائی گئی ہے جو کھلاڑیوں کو ان دونوں امور میں مدد کرسکتی ہے۔
فالکن فریمز نامی یہ ایجاد اعصابی اور بصری مہارت کو بہتر بناسکتی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے نیویارک کی ٹینس اکادمی اور دیگر اداروں سے مدد لی گئی ہے۔ فالکن فریمز ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’اوکیورے‘ نے کی اختراع ہے جس میں ایولوشن آپٹکس کا نامی ادارے کا تعاون بھی حاصل ہے۔
اس کا اوپری نصف حصہ کاٹا گیا ہے جس کے اطراف میں کئی طرح کی ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں۔ یہ ایل ای ڈی پہننے والے کی نگاہوں (فیلڈ آف وژن) کے تحت نصب کی گئی ہیں۔ پھر نظر جمانے کے عمل کے لیے دو سینسر بھ یلگے ہیں جو دیکھتے رہتے ہیں کہ کھلاڑی کہاں دیکھ رہا ہے اور کس جگہ نظریں جمارہا ہے۔
فالکن فریم عینک پہننے کا بعد بلیو ٹوتھ سے اس کا رابطہ اسمارٹ فون ایپ سے ہوجاتا ہے اور یوں ایپ کھلاڑی کو رہنمائی کرتے ہوئے۔ اس طرح کھلاڑی کے دیکھنے کے انداز کی تربیت کی جاتے ہیں اور دھیرے دھیرے کھلاڑی اس پر مہارت حاصل کرنے لگتا ہے۔ یوں سامنے سے آنے والی گیند اور مخالف کھلاڑی کے حملے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب عینک گیند کی درست سمت اور وقوع کو سمجھانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ آنکھ اور دماغ کا ربط بڑھانے میں بھی مدد مل سکے گی۔ فی الحال فالکن فریم کی بکنگ جاری ہے اور اس کی قیمت نہیں بتائی گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ اس کی قیمت چند سو ڈالر تک ہوسکتی ہے