تارکین وطن

کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی شفق محمد کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن بننے پر مبارکباد

برسلز:(امن نیوز انٹرنیشنل) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کشمیری نژاد برطانوی سیاستدان شفق محمد کو برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کا رکن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

علی رضا سید نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاہے کہ شفق محمد کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ جمہوریت اور سماجی انصاف کی قدروں کے لیے ان کی وابستگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے شفق محمد کی ان کوششوں کو سراہا جن کے ذریعے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے یورپ میں بھرپور آواز اٹھائی۔

ان کی دلیرانہ جدوجہد اور عالمی فورمز پر بشمول یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ شفق محمد کا انتخاب نہ صرف غیور کشمیری عوام کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی سربلندی کے لیے کام کرنے والوں کے لیے بھی ایک مشعل راہ ہے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے برطانوی-پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے شفق محمد کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی یہ جدوجہد نئی نسل کے لیے ایک مثال ہے۔

علی رضا سید نے امید ظاہر کی کہ شفق محمد ہاؤس آف لارڈز میں اپنے نئے کردار کے ذریعے مظلوموں کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور عالمی سطح پر ہم آہنگی، انصاف اور انسانی حقوق کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Email: secretariat@kashmircouncil.eu Address: Kashmir Council EU Brussels, Belgium.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button