تارکین وطن
حاجی میاں اکبر فریضہ حج اداکرکے بیلجیم واپس پہنچ گئے ہیں
دعا ہے اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) حاجی میاں اکبر فریضہ حج اداکرکے بیلجیم واپس پہنچ گئے ہیں۔ ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حج کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس مو قع پر نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز ایم ندیم بٹ اور ڈاکٹر رومان بابر نے حاجی میاں اکبر کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔بلاشبہ حج کی سعادت اللہ تعالی کی عظیم نعمتو ں میں سے ایک نعمت ہے۔ دعا ہے اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے آمین۔