تارکین وطن
سیاسی جماعتوں کو اب اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کے لئے سوچنا ہو گا
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) حاجی وسیم اختر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اب اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کے لئے سوچنا ہو گا۔
پاکستانی معاشی طور پر انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ عام آدمی کے لئے بھی زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور ان شا اللہ کامیابی بھی حاصل کرے گی ۔