تارکین وطن

برسلز: سفارتخانے میں یوم پاکستان روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) پاکستان کا قومی دن برسلز میں واقع سفارتخانے میں روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں ناظم الاُمور سید فراز حسین زیدی نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔

صدر اور وزیراعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں اہلِ وطن کو مبارکباد دی اور قوم کے بانیوں کی متحرک اور بصیرت انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کیلئے بانی رہنماؤں کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور انتھک کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں بیلجیئم کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button