تارکین وطن
عمران خان کی مقبولیت ایک حقیقت ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماریاض خان پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ انتقامی کاروائی کا اعظم سواتی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے پوری قوم اعظم سواتی کو سلام پیش کرتی ہے۔
عمران خان کی مقبولیت ایک حقیقت ہے جس کو جھٹلانا روزِ روشن کو رات قرار دینے کے مترادف ہے کوئی مانے یا نہ مانے اس وقت پاکستانی عوام کی واضح اکثریت عمران خان اور انکے موقف کے ساتھ ہے۔
اس بات کا واضح فیصلہ چاروں صوبوں کے عوام ضمنی انتخابات میں دے چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکمران انتخابات سے راہ فرار کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔