تارکین وطن

پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کی بھرپورحامی ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنما زاہد بھدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حق اقتدار پر شب خون مارے جانے کے بعد ہر الیکشن میں جیت پارٹی کا مقدر بنی جس سے واضح ہوتا کہ ہے پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کی بھرپورحامی ہے اور اسے ہی برسر اقتدار دیکھنا چاہتی ہے۔

قوم کو جھوٹ کاچورن بیچنے والے ملکی مفادات کے تحفظ کے ضامن نہیں ہوسکتے یہ امپورٹڈ حکمران اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے اور بیرونی آقاؤں کے مفادات کی تکمیل کی خاطر اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں جن سے نجات اب زیادہ دور نہیں۔

 الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کی سازش میں مین کردار ادا کر رہا ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button