تارکین وطن
ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ چکا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) یاسر بھدر سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ چکا ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی ہیں۔
پی ٹی آئی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی مذمت اور مسترد کرتی ہے موجودہ نااہل ترین حکومت کی ترجیح عوام کبھی بھی نہیں رہی۔
تحریک انصاف عوام سے ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کرے گی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اپنا پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔