تحریک انصاف کو عدالت سے انصاف ملا ہے اس حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ بند ہونا چاہئیے
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)چوہدری یاسر رضا بھدر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کی پٹیشن میں پاکستان تحریک انصاف باقاعدہ درخواست دے کر فریق بنی تھی اور اسی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے انصاف ملا ہے۔
اس حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ بند ہونا چاہئیے پارٹی قیادت اور تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ہماری طویل جدوجہد رنگ لائی اور پی ٹی آئی اور عمران خان بے بنیاد مقدمات سے بری ہو رہے ہیں یہ بات انہوں نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے یہ بات مزید واضح ہو چکی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی اور مقبول عوامی جماعت ہے سیاسی استحکام کا تقاضا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ان کا حق واپس لو ٹایا جائے۔