صعنت و تجارت

آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترنے کہاہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے جبکہ عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل اور تکنیکی مدد کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

 

ڈاکٹر شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستانی معیشت اورعوام کی ترقی کیلیے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بطور بڑے ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا، شمشاد اختر نے محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر آگاہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button