کھیل وکھلاڑی

< > گواسکر نے پاکستان کے بولنگ یونٹ کو بہترین ’نیو بال اٹیک‘ قرار دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولنگ یونٹ کو دنیا کا بہترین ’نیو بال اٹیک‘ قرار دیدیا۔

انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے تسلیم کیا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فاسٹ بولرز کا مقابلہ ہوتا ہے لیکن موجودہ دور میں پاکستانی دستہ کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اعلیٰ درجے کے پیسرز کا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، وہ اچھی رفتار سے گیند کو دونوں طرف سوئنگ اور سیم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لہذا میگا ایونٹس میں کسی بھی بلےباز کو انہیں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔

 

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ’’ موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے‘‘

ایشیاکپ میں تینوں پاکستانی پیسرز نے تین میچوں میں اب تک 23 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو بھارت میں ہونے ورلڈکپ سے قبل ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: تنقید کے نشتر چلانے والے ہرشا بھوگلے پاکستانی پیسرز کی تعریف کرنے لگے

روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی پیسرز نے گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button