صعنت و تجارت

ڈالر کی تنزلی جاری، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت آج مزید گر گئی

کراچی: ڈالر کی روپے کے مقابلے میں تنزلی مسلسل جاری ہے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج بھی قیمت مزید کم ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی  گراوٹ سے کاروبار کا آغاز ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 44  پیسے کمی سے 303 روپے 50 پیسے کی سطح پر آئی، جس کے بعد تنزلی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 44 پیسے کمی سے 302 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ جمعرات کے روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہوکر 305 روپے کی سطح پر آ گیا۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس میں 61 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 45818 پوائنٹس کی سطح پر تھا، تاہم بعد میں پہلے سیشن کے اختتام تک تیزی کا رجحان جاری رہا اور 114 پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button