صعنت و تجارت
تین سال میں اسمارٹ فون کی برآمد کا ہدف 50 کروڑ ڈالر مقرر
سلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئندہ تین سال میں 50 کروڑ ڈالر کے اسمارٹ فون برآمد کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں شامل
حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق وزارت نے موبائل فون مینو فیکچررزکو تحقیق اورترقی کیلیے3 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی، جسے 8 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔
پاکستان سیلولرفون کی7 ویں بڑی مارکیٹ اور تقریباً 19کروڑ افراد موبائل کے مالک ہیں،2023 میں مقامی طور پر 2 کروڑ 13لاکھ موبائل فون تیار ،15 کر وڑ ڈالر مالیت کے ڈھائی لاکھ فون برآمد کیے۔