تارکین وطن
جمعے کو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما میاں امجد شاہ کاکاخیل ممبر آف پولیٹیکل کونسل گینٹ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پرویز الہٰی یوں ہی عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، انہوں نے اس حمایت کے بدلے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 30اور قومی اسمبلی کی 15نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔
شفقت محمود نے ق لیگ کی جانب سے 45سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ ق لیگ نے جن45نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے ان کی تعداد میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔
جمعے کو پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے امکانات کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اگر تحریک اعتماد نہ آتی تو اسمبلی جمعے کو ٹوٹ جاتی، اب پہلے تحریک کے معاملے طے ہوں گے، پھر اسمبلی توڑنے کی باری آئے گی۔