سیاسی جماعتیں منفی تنقید کی بجائے عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کریں
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) میاں محمد اکبر سینئر رہنما,موجودہ حالات میں سیاست میں رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سیاسی جماعتوں کی قیادت اور رہنما ایک دوسرے پر بلا جواز اور منفی تنقید کرنے کی بجائے عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کریں، انہیں بتایا جائے ان کے پاس ملک کو غیر ملکی قرضوں کی دلدل سے باہر نکالنے کا کیا منصوبہ ہے ، عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول کیسے ممکن بنایا جائے گا ،ایسے کون سے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے بھاری بھرکم یوٹیلٹی بلز میں کمی ہو گی ۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کس سیاسی جماعت سے کس بنیاد پر اتحاد ہونا ہے اس کا حتمی فیصلہ قیادت کرے گی ۔ ندیم پہلوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان بھی قیادت کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں تحمل اوربرداشت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ، ہماری قیادت نے کبھی کسی کی پگڑی نہیں اچھالی بلکہ ہمیشہ ملک اور عوام کے مسائل پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان انتہائی منظم ہیں اور دوسری جماعتیں بھی اس کی معترف ہیں جو ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت جیسے ہی حتمی فیصلہ کر کے امیدواروں کا اعلان کرے گی بھرپور انتخابی مہم شروع کی جائے گی ۔