تارکین وطن
ایمپورٹڈحکمران اقتدار کیلئے اقداراورآئین سے نہ کھیلیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما ضیا ندیم بٹ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران اقتدار کیلئے اقداراورآئین سے نہ کھیلیں ورنہ عوام کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے گا۔
گورنر پنجاب کے متنازعہ اورماورائے آئین اقدام سے حکمران اتحاد کورسوائی اورپسپائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔پنجاب کی منتخب حکومت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھانے والے کردارناکام ونامرادہوں گے۔
عمران خان کواپنے وطن اورہم وطنوں کے مستقبل کے سواکچھ سجھائی اورقومی ضمیر کی سچائی کے سوا کچھ سنائی نہیں دے رہا ۔
عوام اپنے قائدا ور کپتان عمران خان کوکسی مرحلے پرتنہا نہیں چھوڑیںگے۔پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے قومی چوروں کے بے رحم احتساب کاجوبیڑااٹھایا ہے وہ اس پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔