بین الاقوامی

روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں بول پڑے

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف جاری امریکا میں عدالت کارروائیوں کو ’امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی‘ قرار دیا ہے اور امریکی جمہوریت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہر ولادی ووستوک میں 2023 کے مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ ٹرمپ کے معاملے نے پوری دنیا کے سامنے امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پوٹن نے کہا کہ آج (امریکہ میں) جو کچھ ہو رہا ہے میری رائے میں اچھا ہے۔ کیونکہ یہ امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی کو ظاہر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا دوسروں کو جمہوریت کے بارے میں لیکچر دینے کا اہل نہیں ہے۔

 

روسی صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کیخلاف جو بھی کارروائیاں ہورہی ہیں، ان کے پیچھے خفیہ سیاسی مقاصد ہیں اور یہ امریکی اور پوری دنیا کے عوام کے سامنے امریکا کے اندرونی مسائل کو بے نقاب اور امریکی سامراج کی درندہ صفت کو ظاہر کررہا ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہمارا اصل دشمن کون ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 2017 سے 2021 تک امریکی صدر رہے اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار تھے، پر ٹیکس چوری اور جنسی ہراساں کرنے سے لے کر حکام پر دباؤ ڈالنے اور بغاوت کی کوشش کرنے تک کے متعدد جرائم کے الزامات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button