تارکین وطن

پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل فری اینڈ فیئر الیکشن ہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)ملک اجمل سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی یورپ  نے کہا ہے کہ اگر ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور؟پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل فری اینڈ فیئر الیکشن ہے۔انہوں  نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد ہمارے ورکرز پر قدغن ہے، ہم اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں، ہم لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں

تو اس کا مطلب ہے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا اختیار ہو۔ملک اجمل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نظریے سے نہیں بھاگے، اداروں کے پیچھے چھپنا سیاسی جماعتوں کے لیے اچھی بات نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا، کس کے نظریے یا طریقہ کار میں پختگی تھی، قوم نے دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ضیاء الحق اور نظام عدل میں افتخار چوہدری کی باقیات نہیں چاہتے، ہم اخلاقی دائرے میں ریتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو جواب دیں گے، ہم کہتے ہیں الیکشن ہوں اور اسلامی جمہوری اتحاد کے طرز پر نہ ہوں، نو ستارے پھر نہ اکٹھے کیے جائیں، کوئی اپنے نظریے سے بھاگا ہے تو ہم تو نہیں بھاگے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی کا نظریہ کبھی ووٹ کو عزت دو ہوتا ہے تو کبھی کچھ اور ہو جاتا ہے، سیاسی جماعتوں کے لیے اداروں کے پیچھے چھپنا اچھی بات نہیں،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button