پاکستان

برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان تعلیم اور ملازمت سے دور

لندن: برطانوی حکومت کے سالانہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی نژاد 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کی اکثریت نہ تو ملازمت پر ہے اور نہ ہی تعلیم سے وابستہ ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوانوں میں سے اوسطاً 11.5فیصد ملازمت اور تعلیم سے دور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی عمر  کے بنگلا دیشی نژاد برطانوی 12 فیصد، برطانوی سفید فام 11.7  فیصد، برطانوی سیاہ فام 11.5 فیصد اور دیگر ایشیائی مملک کے نژاد 11.3 فیصد نوجوان تعلیم اور تربیت سمیت کسی ملازمت کا حصہ نہیں ہیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 24 سال کی عمر کے بھارتی اور چینی نوجوان برطانیہ میں مقیم دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے نوجوانوں کے مقابلے مٰں تعلیم، تربیت اور ملازمت میں آگے ہیں۔

بھارتی نژاد 7.3 فیصد اور چینی نژاد 4.5 فیصد نوجوان تعلیم اور ملازمت سے دور ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button