کھیل وکھلاڑی

ویمنزرینکنگ؛ پاکستانی کھلاڑی بھی ترقی کا زینہ چڑھنے لگیں

کراچی: ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ترقی کا زینہ چڑھنے لگیں۔

ویمنز ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز بسمہ معروف اور سدرہ امین نے یکساں طور پر 3،3 درجے ترقی پائی، بسمہ 22 جبکہ سدرہ 25 ویں نمبر پربراجمان ہوئیں، نشرح سندھو نے ایک قدم آگے بڑھکر 15ویں نمبرپرجگہ بنائی۔

ندا ڈار 2 درجے ترقی پر 19، ڈیانا بیگ کوایک درجے بہتری نے 24 جبکہ سعدیہ اقبال کو 50 ویں نمبرمل گیا، انھوں نے 13 درجے بہتری مل گئی، جنوبی افریقی پلیئرزتزمین برٹز11 درجے بہتری پر62 جبکہ نیڈائن ڈی کلرک16 درجے ترقی پر 85 ویں نمبر پر رہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ؛ نمبر ون ٹیم کی دوڑ پوری شدت سے جاری

ادھر انگلش اسٹار نٹالی برنٹ اسکوایئر نے نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا، سری لنکا کیخلاف سیریز کے ون ڈے میں انھوں نے سنچری بنائی، 31 سالہ بیٹر کے 74 بالز پر 120 رنز ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن برتری دلوانے میں اہم رہے، انھوں نے کیریئر بہترین 807 پوائنٹس سمیٹے، یہ جولائی 2009 کے بعد کسی بھی انگلش پلیئر کے بہترین ریٹنگ پوائنٹس بھی رہے، کلیری ٹیلر نے 814 اور سارہ ٹیلر 812پوائنٹس لیکر نمایاں تھیں۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز دوسرے نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کی ہیسانی پریرا نے 26 درجے کی چھلانگ لگاکر 57 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بولنگ میں چارلی ڈین نے کیریئر بہترین 12 ویں پوزیشن پائی، لیگ اسپنر سارہ گلین 12 درجے بہتری پر 52ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button