انتہا پسند بھارتی پولیس نے فینز کو ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں پاکستان اور پاکستانیوں سے بھارتیوں کے شدید تعصب کی جھلک ایک بار پھر اس وقت نظر آئی جب بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے پاکستانی فینز کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک آسٹریلیا میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک نوجوان پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے بیٹھا ہوا ہے اور سامنے کھڑے پولیس اہلکار سے بحث کررہا ہے کہ وہ ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ کیوں نہیں لگا سکتا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی بالرز ڈیوڈ وارنر کو فارم میں لے آئے
نوجوان کے ساتھ بیٹھا ایک مداح یہ ویڈیو بنارہا ہے ’’جس میں بھارتی پولیس اہلکار نوجوان کو منع کرتا ہے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہ لگائے،اس پر نوجوان اس سے کہتا ہے کہ پاکستان کا میچ ہورہا ہے، ہم پاکستان سے آئے ہیں تو پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگائیں گے تو کیا کہیں گے‘‘۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 : شاہین آفریدی نے اب تک کا اہم اعزاز حاصل کرلیا
بعدازاں نوجوان اپنا موبائل فون نکال کر پولیس اہلکار سے کہتا ہے کہ وہ کیمرے کے سامنے یہی بات کہے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگایا جاسکتا ہے، جس پر مذکورہ اہلکار اپنے افسر کو بتانے کا کہہ کر وہاں سے جانے لگتا ہے۔