کھیل وکھلاڑی

افغانستان سے شکست پر وقار یونس کمنٹری باکس میں دلبرادشتہ، ویڈیو وائرل

چنئی: سابق فاسٹ بولر وقار یونس کمنٹری کے دوران پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر اس قدر دلبرداشتہ ہوئے کہ زبان بھی انکا ساتھ چھوڑ گئی۔

پیر کو چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی۔

ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے بدترین شکست نے ہر پاکستانی کو غمزدہ کردیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف شکست؛ بابراعظم کی کپتانی پر سابق کرکٹرز نے سر پکڑ لیا

پاکستانی کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی محفلوں میں ٹیم کی کارکردگی پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس کی ویڈیو نے ہر پاکستانی کے جذبات کی عکاسی کی ہے جن کے چہرے پر افغانستان سے شکست کی تکلیف نمایاں تھی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف شکست؛ گمبھیر نے پاکستان کی خامیوں کی نشاندہی کردی

پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی جیت کے بعد کمنٹری باکس میں موجود زمبابوے کے سابق کھلاڑی پومی مبانگوا نے تبصرے کرنا شروع کیے تو کمنٹری پینل میں موجود وقار یونس انتہائی افسردہ نظر آئے اور کچھ بولنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔

 

دو فتوحات اور تین شکستوں کے ساتھ قومی ٹیم اب اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو چنئی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button