عمران خان کے سندھ دورے سے پیپلز پارٹی کا سندھ سے خاتمہ شروع ہوجائےگا
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماسرور غوری پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ کراچی میں جگہ جگہ بے گناہ لوگوں کو مارا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے شہریوں کوگولی مار کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
بڑہتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز و مسلح ڈکیتوں کی وارداتوں سے شہری پہلے ہی شدید خوفزدہ اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس کرائمز کنٹرول کرنے اور ڈکیتوں کوپکڑنے کی بجائے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہی ہے۔
دنیا میں کوئی ایسا قانو ن نہیں جس میں بنا کسی تفتیش کے شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا جائے سندھ پولیس درحقیقت پیپلز پارٹی کے وزراء کی کمداری اور نوکری میں مصروف ہے۔
ان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ قانون کس چڑیا کانام ہے سندھ پولیس کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے قتل کر رہی ہے۔
سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے چھٹکار ا چاہتے ہیں سندھ کے لوگ زرداری مافیا سے نجات کے لیئے پی ٹی آئی کی جانب دیکھ رہے ہیں بہت جلد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے اور جس دن عمران خان نے سندھ کادورہ کیا اس ہی دن سے پیپلز پارٹی کا سندھ سے خاتمہ ہونا شروع ہوجائےگا ،