تارکین وطن

اشاءاللہ کامیابی تحریک انصاف کا مقدر بنے گی

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) چودری زاہد رضا بھدر سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم  نے اپنے خطا ب میں کہا ؛ اشاءاللہ کامیابی تحریک انصاف کا مقدر بنے گی پا کستا ن پر ظالم اور بے حس حکمران مسلط ہیں  امپورٹڈ حکومت نے گیس پر اضافی  چارج لگا کر غریب عوام سے ظلم کیا ہے  جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے  حلقے کی عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ  پرویز الہی کے گھر پر  حملہ  بزدل حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے   حکومت کو یقین ہے کہ الیکشن میں وہ سب ملکر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا لہذا کرپٹ حکمران الیکشن سے بچنے کے لئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔ آئین اور قانون کا مذاق بنانا انہوں نے روز کا معمول بنا لیا ہے اور کسی بھی قیمت پر ائین اور قانون کے مطابق الیکشن کرانے کے لیے تیار نہیں جبکہ پوری قوم فوری اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے اور وہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے پی ٹی آئی اور پوری قوم آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور کرپٹ حکمرانوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی اور مسترد اور امپورٹڈ سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button