بین الاقوامی

غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا، 11 فوجی مارے گئے

غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔7 اکتوبر سے اب تک حماس کی جوابی کارروائی میں 13 سو اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ قبول کیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں پر حملے، بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

 

غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

سعودی عرب جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button