صعنت و تجارت
اسٹاک مارکیٹ: 55ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 991پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس کی 55000پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔
سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراء یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 100انڈیکس بڑھ کر 55253 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39پیسے کے کمی سے 286روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔