صعنت و تجارت

تیل اور گیس کے شعبہ جات میں 65 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ

اسلام آباد: تیل اور گیس کے شعبہ جات میں 65 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

تیل اور گیس کے شعبہ جات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 65 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت بہتر ہونے سے پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، برطانوی ہائی کمشنر

 

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 4 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر 892.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 20-2019 کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 311.4 ملین ڈالر، مالی سال 21-2020 کے دوران 251 ملین ڈالر ، مالی سال22-2021 کے دوران 195.3 ملین ڈالر، 23-2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 135.1 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button