سلمان خان کی ’ٹائیگر3‘ دوسرے دن 100 کروڑ کے کلب میں داخل
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ اپنی ریلیز کے دوسرے دن ہی سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
فلم نے دوسرے دن کے اختتام تک 59 کروڑ تک کا بزنس کیا اور پہلے دن کو ملا کر اس کا مجموعی بزنس 104 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
’ٹائیگر3‘ میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔
مزید پڑھیں: ’ٹائیگر3‘ صدی کی واہیات ترین فلم ہے، کمال راشد خان آپے سے باہر
تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔