پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچالیاہے
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری شکیل احمد گوہرمتفقہ نامزد اُمیدوار برائے صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم ،ڈائریکٹر ”کوکو“ گروپ آف کمپنیز بیلجیئم نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچالیا ہے جس کے نتیجہ میں آج پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمای جماعت نے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا تھا اور انشاءاللہ آئندہ حکومت ملی تو وطن عزیز پر جتنے بھی قرضے ہیں وہ ادا کرکے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلے آئی ایم آیف کے چنگل آزاد کرا دیں گے اس لیے عوام کو چاہے کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں اور پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دلائیں ۔
پاکستان کے مسائل کا واحد پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں منحصر ہے انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے منہ تک پہچانے اور پاکستان کی اساس پر حملہ کرنے والی جماعت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔عوام ملک دشمنوں کو پہچان چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں حساب برابر کر دیں گے ۔