تارکین وطن
لوگ غربت و افلاس کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما چوہدری نیاز احمد تارڑ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ بیروزگاری بڑھ رہی ہے لوگ غربت و افلاس کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ موجودہ حکمران اپنے کیسز ختم کرنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیئے پالیسیاں بنا رہے ہیں اور باگ دوڑ کرنے میں مصروف ہیں ،
پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ملک بہتری کی جانب بڑھ رہا تھا اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں ہورہی تھیں گزشتہ تیس سالوں سے ملک پر دو خاندان مسلط تھے اور باریاں لے رہے تھے
حکومت نہ تو شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ملک سے غربت و بیروزگاری کو ختم کرنے کے لیے کوئی اقدامات کر رہی ہے جب تک چوروں کی حکومت ہے ملک ترقی نہیں کریگی ،