کھیل وکھلاڑی

اعظم خان پر جرمانہ؛ نوجوانوں کا احتجاج! ذکا اشرف کی برطرفی کا مطالبہ

کراچی: نیشنل ٹی20 کپ کے دوران بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے والے نوجوان بیٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف نوجوانوں نے اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا اور مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے درجنوں کارکنان اعظم خان سے اظہار یکجہتی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔ شرکا نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف جرمانہ واپس نہ کیا گیا تو پی ایس ایل کے موقع پر احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد

 

جماعت اسلامی کراچی یوتھ ونگ کے ہاشم ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کے خلاف کیا گیا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک گیر سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کا آڑے ہاتھوں لے لیا

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذکا اشرف کی برطرفی کے نعرے درج تھے۔

ہاشم ابدالی نے کہا کہ جرمانہ واپس نہ لینے کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار پی سی بی کی انتظامیہ ہوگی،انہوں نے ذکا اشرف سے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button