تارکین وطن

سیاست دانوں کے امام عمران خان کی بتائی ہوئی میثاق معشیت پر عمل کرنا ہو گا

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری زاہد رضا بھدر چیئرمین سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم  نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیئے معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا اور اس مقصد کے لیئے ہمیں آئی ایم ایف سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا ہوگا۔

آج کے سیاست دانوں کے امام عمران خان کی بتائی ہوئی میثاق معشیت پر عمل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اشیائے صرف روز بروز مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو سستی مل رہی ہو ایک طرف بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تو ان کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button