بین الاقوامی

بھارت میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے؛ مزید 13 افراد ہلاک

گوہاٹی: بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

آج تازہ جھڑپ میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

 

آج ہونے والے فسادات میں 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس برادری کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور جھگڑے کی ابتدا کس نے کی۔

یاد رہے کہ منی پور میں فسادات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں برادری کو حاصل حکومتی مراعات اور کوٹے کی تقسیم میں بڑی تبدیلی کی تھی۔

ان فسادات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزرا کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا اور مودی کی جماعت کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ اس قتل وغارت گری پر چپ سادھے مودی کو عالمی تنقید کا بھی سامنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button