تارکین وطن

اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کاقتل عام کررہا ہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) احمد محمود جوئیہ سماجی کارکن معروف بزنس مین بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کاقتل عام کررہا ہے۔ غزہ کو زندہ انسانوں کاقبرستان بنادیاگیا۔ اسرائیلی فوج  نے ہسپتال اورکیمپ تک نہیں چھوڑے زخموں سے چورمظلوموں پربم اورمیزائل برسارہاہے۔ مسلم حکمرانوں کوہوش آیا اور انہوں نے او آئی سی کااجلاس بلایا۔

جس سے امت مسلمہ میں ایک امیدکی کرن پیدا ہوئی کہ مسلم حکمران غزہ کادورہ کرکے مظلوموں سے اظہاریکجہتی کریں گے یاخلیجی ممالک میں امریکی اڈوں سے اسرائیل کوجو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے کردارادا کریں گے اورجوممالک اسرائیل کوتیل فراہم کریں گے۔ وہ اپنی سپلائی بند کرنے کااعلان کریں گے مگر او آئی سی ایک مرتبہ پھر مردہ گھوڑا ثابت ہوااوآئی سی کااعلامیہ مایوس کن ہے جس سے امت مسلمہ کے زخمی دل مزیدزخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button