تارکین وطن
عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے تحریک انصاف کا راستہ روکنے والے عوام میں زیرو ہو چکے ہیں پی ڈی ایم ٹولہ عمران خان سے مقابلہ کرنے سے ڈرتا ہے۔
انتخابات میں تحریک انصاف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان تحریک انصاف ہے۔
حقیقی آزادی کے لیے عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ملک آج تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اس کا ذمہ دار بھی پی ڈی ایم حکمران ٹولہ ہے۔
تحریک انصاف کے انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے پی ڈی ایم کا چور ٹولہ عوامی احتساب کے لئے تیار ہو جائے۔