پاکستان
قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں کمی
اسلام آباد: قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق بہبودسیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی جس کے بعد بہبودسیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر 16.1فیصد ہوگئی۔
ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.1 فیصدسے کم ہوکر15.1 فیصد ہوگئی۔
پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر 16.1 فیصد ہوگئی ہے۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 21.8 فیصدسے کم ہوکر20.8 فیصد ہوگئی ہے۔