پاکستان
پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز

وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے پاکستانی حجاج کی روانگی کا آغاز 18 اپریل سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ وزارتِ مذہبی امور نے حجاج کرام کی رہائش، خوراک، اور ٹرانسپورٹ کے تمام انتظامات مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے مطابق، حج آپریشن کے پہلے روز 660 حجاج تین مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔ ‘پہلے آؤ پہلے پاؤ’ کے اصول کے تحت پہلے آنے والے حجاج کے لیے رہائش گاہیں پہلے سے مختص کر دی گئی ہیں۔ انتظامی ٹیمیں حجاج کی آمد سے قبل متحرک ہو چکی ہیں۔



