پاکستان

افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی: ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ضلع باجوڑ کے جنرل علاقے بٹوار میں گھیرے میں لیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے عمومی علاقے میں قائم سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 31 سالہ نائیک عبدالرؤف شہید ہوگیا۔
مزید پڑھیے: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہلاک ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےتوقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button