پاکستان
پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز عارضی طور پر معطل
کراچی: ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس، فیس بُک، انسٹاگرا اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انسٹاگرام، ایکس، ٹک ٹاک اور فیس بُک شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار 5 بجے سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار رہے جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنی معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا رہا۔
ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اس تعطل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔