بین الاقوامی

لاہور: گھر میں چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: برکی کے علاقے میں واقع گھر پر چھاپہ مارنے پر پولیس نے ایس ایچ او ڈیفنس سی نصراللہ چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

برکی پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس سی ٹیم کے ہمراہ بغیر لیڈی پولیس گھر کے اندر داخل ہوئے اور خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر نصراللہ چٹھہ نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، ایس ایچ او نے سیاسی مخالفین کو خوش کرنے کے لیے جھوٹی کارروائی کی، ڈیفنس سی پولیس نے 9 جنوری کو برکی کے علاقے میں چھاپہ مارا تھا۔

 

مقدمے میں انسپکٹر نصراللہ چٹھہ سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولسی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیات کی جا رہی ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button