کھیل وکھلاڑی
آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرز کو انتباہ
نئی دہلی: بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے ملکی کرکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں، ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا، گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رنجی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی پر دولت کی لالچ میں کرکٹ کو نظرانداز کرنے کا الزام
رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان دیکھا گیا ہیکہ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کی بجائے آئی پی ایل کو فوقیت دے رہے ہیں۔