پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اختیارات میں کمی

پشاور: خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلے کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

خیبرپختونخوا نگران حکومت نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز نہ تو نئی بھرتی اور نہ کوئی پالیسی لاگو کرنے کے فیصلے کرسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کو مجاز حکام سے ایسے معاملات پر پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگی۔ اس سلسلے میں پہلے بھی 24 مئی 2023 کو بھی احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button