پاکستان

میٹرک سالانہ امتحانات میں پاس اور فیل طلبہ کی تعداد

انٹر بورڈ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات میں ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ ناکام ہوئے۔ پنجاب میں فیل ریٹ سب سے زیادہ، جبکہ سندھ میں کامیابی کی شرح بہتر رہی۔

انٹر بورڈ کے مطابق 2025 کے میٹرک سالانہ امتحانات میں ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ ناکام ہوئے۔ پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں فیل ریٹ سب سے زیادہ رہی، جہاں 12 لاکھ 26 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا اور 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد فیل ہوئے۔ لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 53 ہزار امیدواروں میں سے 87 ہزار 419 فیل ہوئے۔ چپڑاسی کے بیٹے نے ٹاپ کر لیا۔ خیبرپختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں 4 لاکھ 44 ہزار طلبہ نے امتحان دیا اور 80 ہزار 558 ناکام رہے۔ سندھ کے چھ تعلیمی بورڈز میں میٹرک نتائج بہتر رہے، ساڑھے 4 لاکھ میں سے صرف 51 ہزار فیل ہوئے۔ بلوچستان کے کوئٹہ بورڈ کے ڈیٹا کا ذکر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button