کھیل وکھلاڑی

پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز کا کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیدیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں محض 118 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، جیسن رائے 15 جبکہ سعود شکیل 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نوجوان اوپنر خواجہ نافع 17، کپتان رائلی روسو 10، سرفراز احمد 7 جبکہ شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مسلسل ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ کر جیت حاصل کریں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، عثمان طارق، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ

کپتان شان مسعود، ٹم سائیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی

واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سہیل خان اور محمد وسیم کی جگہ محمد عامر اور محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے اور لیوس ڈو پلوئے کو آرام کروایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button